لمبے چمکدار خُشکی سکری سے پاک بالوں کے لیے صدیوں پرانے جادوئی ٹوٹکے

لمبے چمکدار خُشکی سکری سے پاک بالوں کے لیے صدیوں پرانے جادوئی ٹوٹکے

baal lamby karny ka Tariq

بالوں میں خُشکی، سکری، روکھا پن، وغیرہ وغیرہ یہ تکلیفیں آج کی نہیں ہیں بلکے انسان صدیوں سے ان پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے اور مہنگے بازاری شیمبو اور کنڈیشنرز کے وجود میں آنے سے بہت پہلے ان سب بیماریوں سے نپٹنے کے لیے وہ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتا تھا اور کبھی بھی بالوں کی ان پریشانیوں کو خاظر میں نہیں لاتا تھا۔
اس آرٹیکل میں صدیوں سے استعمال ہونے والے چند گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ انہیں استعمال کر کے آپ بھی باآسانی خُشکی سے پاک گھنے، لمبے، پُرکشش بال آسانی سے حاصل کر سکیں۔

خُشکی سکری سے نجات کے لیے
صدیوں سے آزمودہ یہ ٹوٹکا انتہائی مُفید ہے بالوں میں سکری کی صورت میں لیموں کا جُوس زیتون کے تیل اور گری کے تیل میں مکس کر کے سر کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کر لیں اور 2 گھنٹے کے بعد سر کو کسی کیمیکل سے پاک شیمپو سے دھو لیں اور اس عمل کو ہفتے میں 2 سے تین دفعہ دہراتے رہیں۔

رائی دانہ اورمیتھی دانہ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو بالوں کو جڑوں میں لگائیں اور پھر اس کے جادوئی اثرات کو اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کریں۔

بالوں میں سکری کی صورت میں ٹماٹر کی پیسٹ بنائیں اور اسے بالوں میں لگا دیں، جی ہاں ٹماٹر بالوں میں سے سکری ختم کر دے گا۔

نیم کا پودا انسان دوست پودا ہے نیم کے تازہ پتے پیس کر بالوں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور صاف سُتھرے صحت مند بال حاصل کریں۔

بال چمکدار کرنے کے لیے
آدھے کپ دودھ میں ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اُسے بالوں کی جڑوں اور بالوں میں لگا دیں اور کُچھ دیر بعد شیمپو کر دیں آپکے بالوں کی چمک دُور دُور تک جائے گی۔

How to increase hairs length

بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد 2 چمچ لیمو کا رس پانی میں ملا کر یا2چمچ سرکا (سیب کا سرکا زیادہ مُفید ہے) بالوں میں لگائیں بال چمکدار اور توانا ہوجائیں گے اور ہوا چلنے پر آپ کو ہوا بالوں کے درمیان سے گُزرتی محسوس ہو گی۔

آئلی بالوں کے لیے
اگر بال آئلی ہیں تو ملتانی مٹی کا Hair Pack لیکر بالوں میں لگائیں یہ بالوں میں سےاضافی تیل کو چوس لے گا اور بال چمکدار اور صحت مند نظر آئیں گے۔

بالوں کی سفیدی کے لیے
صدیوں سے آزمودہ یہ ٹوٹکا بالوں میں سفیدی کے آنے پر انتہائی مُفید ہے، آملہ پاوڈر، میتھی دانہ پاوڈ، چکندر کا جُوس مہندی میں مکس کر کے بالوں پر لگائیں اور حیرت انگیز نتائج خود نوٹ کریں۔

ہوم میڈ ہیر کنڈیشنر
بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اس میں ملتانی مٹی کا لیپ کردیں اور ایک گھنٹے بعد دھو دیں اس سے آپ کو بہترین کنڈیشنر کے نتائیج ملیں گے۔

baal lamby aur kaly kaisy krenhttp://www.chiniotydawakhana.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *